رپورٹ: عاطف خان
31اکتوبر
نیویارک: سال کا سب سے بڑا اورمشکل ترین جسمانی مقابلہ نیویارک سٹی میں شروع ہونے والا ہے ۔”نیویارک سٹی میراتھن کاآغاز2 نومبر سے ہوگا۔ اس عالمی ایونٹ میں دنیا بھر سے “دس ہزاروں رنرز” شرکت کریں گے۔
یہ دوڑ 26.2 میل(42.1 کلومیٹر) طویل ہوگی اور نیویارک کے تمام پانچ بروز (boroughs) سے گزرے گی۔ گزشتہ سال 55,642 رنرز نے یہ دوڑ مکمل کی تھی۔
دوڑ کا آغاز اتوار2 نومبرکو صبح 8 بجےاسٹیٹن آئی لینڈ سے ہوگا، جبکہ آخری گروپ (ویو 5) **11:3 بجے** روانہ ہوگا۔
اختتام تک فینش لائن رات 10 بجے تک کھلی رہے گی تاکہ تمام رنرز کا 2وقت ریکارڈ کیا جا سکے۔
راستہ اسٹیٹن آئی لینڈ سے شروع ہو کر بروکلین کی فوریتھ ایونیو سے گزرتا ہے پھر گرین پوائنٹ سے ہوتا ہوا کوئنز بورو برج کے ذریعے مین ہیٹن میں داخل ہوتا ہے۔
اس کے بعد دوڑ برونکس کے ذریعے آگے بڑھتی ہے اور ففتھ ایونیو سے واپس سینٹرل پارک میں ختم ہوتی ہے جہاں 67ویں اسٹریٹ کے قریب فینش لائن قائم کی گئی ہے۔
شائقین کے لیے زیادہ تر راستہ کھلا ہوگا، جبکہ سینٹرل پارک کے ویسٹ 62ویں اسٹریٹ پر مخصوص ٹکٹ یافتہ گرینڈ اسٹینڈزبھی موجود ہوں گے۔
جو افراد ذاتی طور پر شامل نہیں ہو سکیں گے، وہ دوڑ کو ABC7 اور ESPN پر براہِ راست (Live) دیکھ سکیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق دوڑ کے دوران تمام پانچ بروزمیں اہم شاہراہیں بند رہیں گی، جن میں ویرازانو-نیروز برج، بروکلین کوئنز ایکسپریس وے، کوئنز بورو برجاور ففتھ ایونیو شامل ہیں۔
