ہیوسٹن میں پاکستانی ستاروں کاکرکٹ دنگل

Editor News

خصوصی رپورٹ| 6 نومبر

ہیوسٹن : پاکستانی شوبز اور کرکٹ کی دنیا کے بڑے ستارے امریکا میں شائقین کے لیے زبردست تفریح لانے والے ہیں۔

“PCCL” (پاکستان سیلیبریٹی کرکٹ لیگ) کے تحت دو روزہ ٹی10 کرکٹ میچز 15 اور 16 نومبر کو کنگز مین ایرینا، پیرلینڈ، ٹیکساس میں منعقد ہوں گے۔

ایونٹ کا اہتمام “Amax Events” کی جانب سے کیاجارہاہے، جبکہ “Tempura Event Management” اور متعدد اسپانسرز اس کے معاون ہیں۔ شائقینِ کرکٹ بلکل مفت یہ میچز دیکھ سکتے ہیں۔ میچز صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہیں گے۔

تقریب میں شاہد آفریدی، یونس خان، ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، فیصل قریشی، واسع چوہدری، نبیل، عدنان صدیقی، اور دیگر مشہور فنکار اور کھلاڑی شریک ہوں گے۔

ایونٹ میں شرکت کرنے والوں کے لیے دلچسپ سرگرمیاں بھی رکھی گئی ہیں جن میں “کیچ بال اینڈ وِن $200 کیش”،”لکی ڈرا کے ذریعے پاکستان کے مفت ایئر ٹکٹس” اور بچوں کے لیے خصوصی”کڈز ایکٹیویٹیز اور سلائیڈز” شامل ہیں۔

منتظمین کے مطابق ایونٹ میں کھانے پینے کے اسٹالز، گفٹس، سرپرائزز اور بہت کچھ ہوگا۔

یہ موقع پاکستانی کمیونٹی کے لیے نہ صرف تفریح کا سبب بنے گا بلکہ اپنے پسندیدہ ستاروں سے ملنے کا شاندار موقع بھی فراہم کرے گا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *