نیو جرسی حکومت نےفوڈپینٹریزاورسوپ کچنزکی تازہ فہرست جاری کر دی

ضرورت مند افراد کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

Editor News

نیو جرسی (مانیٹرنگ ڈیسک: 29اکتوبر2025): امریکہ میں سرکاری شٹ ڈاؤن کے خدشات کے باعث SNAP فوڈ بینیفٹس کے اجرا میں ممکنہ تاخیر کے پیشِ نظر، نیو جرسی حکومت نے ریاست بھر میں فوڈ پینٹریز اور سوپ کچنز کی تازہ فہرست جاری کر دی ہے تاکہ ضرورت مند افراد کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

ریاستی ویب سائٹ کے مطابق، نیو جرسی کے رہائشی افراد Basic Needs Information Hubکے ذریعے اپنی قریبی فوڈ پینٹری، سوپ کچن یا شیلٹر کی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ سہولت تمام کاؤنٹیز میں دستیاب ہے، اور کچھ مراکز صرف نیو جرسی کے رہائشی ہونے کی بنیاد پر امداد فراہم کرتے ہیں۔

ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق، بعض فوڈ پینٹریز میں واک اِن کی اجازت ہوتی ہے، جبکہ کچھ جگہوں پر اپوائنٹمنٹ لینا ضروری ہے۔
کچھ مراکز امداد کے لیے تصویر والا شناختی کارڈ، سوشل سیکیورٹی نمبر یا رہائش کا ثبوت طلب کر سکتے ہیں۔

کمیونٹی فوڈ بینک آف نیو جرسی نے بھی اپنی ویب سائٹ پر ریاست بھر میں امدادی مراکز کی فہرست جاری کی ہے۔

اس کے علاوہ، Hunger Free New Jersey اور Food Bank of South Jerseyنے بھی اپنے اپنے آن لائن پلیٹ فارمز پر فوڈ پینٹریز، موبائل فوڈ یونٹس اور SNAP اپلیکیشن سپورٹ سینٹرز کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔

ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ شہری ZIP کوڈ درج کر کے اپنی قریبی فوڈ پینٹری کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں، جب کہ ضرورت پڑنے پر وہ SNAP پروگرام کے تحت مالی امداد کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *