بروکلین: نیویارک اسٹیٹ کی سینیٹر روکسان پرساؤڈ جلد ہی بروکلین میں ایک روزہ مفت سول قانونی خدمات فراہم کرنے جا رہی ہیں۔
سینیٹر روکسان پرساؤڈ، نیویارک لیگل اسسٹنس گروپ (NYLAG) کے اشتراک سے، 29 جنوری کو صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک نیویارک کے شہریوں کو مفت سول قانونی معاونت فراہم کریں گی۔ یہ پروگرام کینارسی میں واقع سینیٹر پرساؤڈ کے دفتر 1222 ایسٹ 96 اسٹریٹ میں منعقد ہوگا۔
اس موقع پر جن معاملات میں مفت قانونی مدد فراہم کی جائے گی ان میں
ہاؤسنگ (صرف کرایہ داروں کے لیے)، سرکاری مراعات (Public Benefits)، معذوری سے متعلق فوائد، صحت سے متعلق مراعات، شناخت کی چوری، قرض کے انتظامات، صارفین کا کریڈٹ، امیگریشن، گھریلو تشدد، طلاق، بچوں کی تحویل اور ملاقات، بچوں کے نان نفقہ (Child Support)، ملازمت سے متعلق مسائل۔ سپر اسٹورم سینڈی سے متعلق امور، مستقبل کی منصوبہ بندی (Advanced Planning) شامل ہیں
اگر آپ بھی اس سیشن کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو اپائنٹمنٹ کے لیے رابطہ کریں:
📞 718-649-7653
یہ اقدام اُن افراد کے لیے ایک اہم موقع ہے جو قانونی مسائل میں مدد کے متلاشی ہیں مگر مالی وسائل محدود ہیں۔
