میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ملازمت کےمواقع

خواہشمند افراد کو میڈیسن اسکوائر گارڈن میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔

Editor News

رپورٹ: عاطف خان


نیویارک(25اکتوبر2025) : نیویارک: شہر کے مشہور و معروف میڈیسن اسکوائر گارڈن کے اندر کام کرنے کا خواب اب پوراہوگا۔

نیویارک نِکس (New York Knicks) اور نیویارک رینجرز (New York Rangers) جیسی تاریخی ٹیموں کے ہوم گراؤنڈ میں گیم ڈے اور ایونٹ اسٹاف کے عہدوں کےلئےاسامیاں خالی ہیں۔

خواہشمند افراد کو میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والے کھیلوں اور دیگر ایونٹس کے دوران کام کرنے کا موقع ملے گا۔

درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ:

کنسیشنز پریپ (Concessions Prep) :

اس عہدےکےلئے ضروری ہےان کے پاس کم از کم ایک سے دو سال کا کچن کا تجربہ (Kitchen Experience) ہو۔
Flexible Schedule پر کام کرنے کے لیے تیار ہوں، جس میں راتیں اور ہفتے کے اختتام (ویک اینڈ) بھی شامل ہیں۔
اس عہدے کے لیے 20 ڈالر فی گھنٹہ (20$ an hour) تنخواہ مقرر کی گئی ہے

معاونِ مہمان(Usher):

اسامی کےلئےضرورہےکہ محدود نقل و حرکت والی لفٹ (Limited Mobility Lift) چلانے کے حوالے سے
تجربہ رکھتے ہوں۔

وہ Flexible Schedule پر کام کرنے کے قابل ہوں، جس میں راتیں اور ہفتے کے اختتام (ویک اینڈز) بھی شامل ہیں۔

اس عہدے کے لیے 21.52 ڈالر فی گھنٹہ ($21.52 an hour) تنخواہ مقرر کی گئی ہے

تمام خالی آسامیاں میڈیسن اسکوائر گارڈن انٹرٹینمنٹ کارپوریشن کی ویب سائٹ پر درج ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *