نیویارک: نیویارک میں پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم PACOLI نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے ایک پروقار تقریب کا اعلان کیا ہے۔ یہ تقریب 25 دسمبر 2025 بروز جمعرات شام 6 بجے کوئنز کے مشہور ‘شیرازی ریسٹورنٹ’ میں منعقد ہوگی۔
اس موقع پر ایک یادگار میوزیکل محفل سجائی جائے گی جس میں ‘کوک اسٹوڈیو’ کے ایوارڈ یافتہ نامور گلوکار اور اداکار جنید یونس اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ واضح رہے کہ جنید یونس وہ پہلے ایشیائی میزبان ہیں جنہیں ‘نوبل امن انعام’ (Noble Peace Prize) کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے۔
تقریب میں معروف گلوکار بلال شفیع بھی اپنی پرفارمنس کے ذریعے حاضرین کے لہو کو گرمائیں گے۔
شرکاء کے لیے شیرازی ریسٹورنٹ کی جانب سے انتہائی لذیذ اور پرتعیش عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
مقام اور وقت:
تقریب 25 دسمبر 2025 (جمعرات) شام 6:00 بجے شیرازی ریسٹورنٹ (Shirazi Restaurant) 183-10 Horace Harding Expy, Queens, NY 11365 میں منعقد کی جائےگی۔
PACOLI کی قیادت نے تمام پاکستانی کمیونٹی کو اس قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ مل کر اپنے عظیم قائد کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے
