نیویارک کے اسکولوں میں زیرِ تعلیم طلبہ کے لیے اب OMNY اسٹوڈنٹ کارڈ سال بھر مفت سفری سہولت فراہم کرتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے پہلے اسٹوڈنٹ میٹرو کارڈ فراہم کرتا تھا۔ تاہم، میٹرو کارڈ کے برعکس OMNY اسٹوڈنٹ کارڈ کے ذریعے طلبہ کو روزانہ چار مفت سفر کی اجازت ہے، جو 24 گھنٹے کسی بھی وقت استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
یہ مفت سفر صرف اسکول کے دنوں تک محدود نہیں طلبہ ہفتہ وار تعطیلات، سمر بریک اور دیگر غیر تدریسی اوقات میں بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اسٹوڈنٹ OMNY کارڈ صرف اسکولوں کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے، MTA اس کی فراہمی نہیں کرتا۔یہ کارڈ ایک تعلیمی سال کے آغاز سے اگلے سال کے آغاز تک معتبر رہتا ہے۔
2025–2026 کا اسٹوڈنٹ OMNY کارڈ، 2026–2027 اسکول سال شروع ہونے تک فعال رہے گا۔
اگر OMNY اسٹوڈنٹ کارڈ گم یا چوری ہوجائے تو فوری طور پر اپنے اسکول کو اطلاع دیں۔ اسکول انتظامیہ آپ کا پرانا کارڈ غیر فعال (ڈی ایکٹیویٹ) کر دے گی اور جلد از جلد نیا کارڈ جاری کیا جائے گا۔
