امریکامیں ایک ہفتےمیں سردی کی تیسری لہر

سرد لہروں، بارش اور شدید برف باری نے پنسلوینیا، الی نوائے، مشیگن اور الاسکا سمیت متعدد ریاستوں کو متاث کیا ہے۔

Editor News

تحریر: شمائلہ

امریکا میں صرف ایک ہفتے کے اندر موسمِ سرما کا تیسرا طوفان داخل ہوگیا۔


سرد لہروں، بارش اور شدید برف باری نے پنسلوینیا، الی نوائے، مشیگن اور الاسکا سمیت متعدد ریاستوں کو متاثر کیا ہے۔

نیویارک کے ہوائی اڈے پر کھڑے جہاز برف سے ڈھک گئے، جبکہ میسوری میں پھسلن کے باعث ہائی ویز پر کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ موسمیاتی ادارہ مزید بارش اور برف باری کی پیشگوئی کر رہا ہے۔

ادھر برطانیہ میں بھی آئندہ ہفتے سخت برف باری کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 9 اور 10 دسمبر کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے متعدد علاقوں میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری تک گرنے اور برف پڑنے کا امکان ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *