ویمنز ورلڈکپ 2025: پاکستان کرکٹ ٹیم کاسفرختم

میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم 7 میں سے ایک بھی میچ نہ جیت سکی

Editor News

رپورٹ: عاطف خان

کولمبو(24اکتوبر2024): آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں سری لنکااور پاکستان کا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

کولمبو میں ہونے والے ورلڈ کپ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔

تاہم بارش کی وجہ سے میچ کو 34 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا ، لیکن پاکستان نے 4.2 اوورز میں 18 رنز بنائے ،جس کےبعد بارش شروع ہوگئی اور نہ تھمنےکےباعث میچ کو روک دیاگیا۔

اس میچ کے ساتھ ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کا سفر ختم ہو گیا۔

میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم 7 میں سے ایک بھی میچ نہ جیت سکی ، 4 میچز میں اسے شکٓست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 3 میچز بارش کی نذر ہو گئے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *