World Cup 2026 to Be ‘Magnificent,’ Says FIFA Chief Amid Mexico Security Fears

یاد رہے کہ 11 جون سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کی میزبانی میکسیکو، امریکہ اور کینیڈا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں

Editor News

بیورانکوئلا (ویب ڈیسک): فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے میکسیکو میں منشیات کے بڑے کارٹل لیڈر کی ہلاکت کے بعد پھوٹنے والے بدترین تشدد کے باوجود ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کے حوالے سے مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

میکسیکو کے طاقتور ‘جالیسکو نیو جنریشن کارٹل’ کے سربراہ نیمیسیو “ایل مینچو” اوسیگویرا کی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد پورے ملک، بالخصوص میزبان شہر گواڈالاجارا میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔ اس دوران فائرنگ اور جھڑپوں میں کم از کم 74 افراد ہلاک ہوئے۔

کولمبیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انفینٹینو نے کہا کہ وہ سیکورٹی صورتحال سے مطمئن ہیں اور ورلڈ کپ “شاندار” ہوگا۔ انہوں نے شائقین کے لیے کسی بھی قسم کے خطرے کو مسترد کر دیا۔

فیفا کے برعکس پرتگال کی فٹ بال فیڈریشن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میکسیکو سٹی میں شیڈول دوستانہ میچ میں شرکت کو سیکورٹی سے مشروط کر دیا ہے۔

میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام اور گورنر پابلو لیموس نے یقین دلایا ہے کہ حالات تیزی سے معمول پر آ رہے ہیں اور ورلڈ کپ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 11 جون سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کی میزبانی میکسیکو، امریکہ اور کینیڈا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ گواڈالاجارا میں گروپ اسٹیج کے چار اہم میچز کھیلے جانے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *