“اسٹرینجر تھنگز” کی آخری قسط سنیماگھروں میں دکھائی جائےگی

Editor News

رپورٹ: عاطف خان

لاس اینجلس، 23اکتوبر 2025 : عالمی شہرت یافتہ ویب سیریز اسٹرینجر تھنگز کے خالق ڈفر برادرز نے اعلان کیا ہے کہ شو کا آخری ایپیسوڈ پہلی بار سنیما گھروں میں دکھایا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع کو ایک “خواب کی تعبیر” قرار دیا۔

ڈفر برادرز نے اپنے بیان میں کہا کہ “ہم بے حد پرجوش ہیں کہ مداحوں کو اسٹرینجر تھنگز کی آخری قسط تھیٹر میں دیکھنے کا موقع مل رہا ہے — یہ وہ چیز ہے جس کا ہم برسوں سے خواب دیکھ رہے تھے۔ ہم ٹَیڈ، بیلا اور نیٹ فلیکس کی پوری ٹیم کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یہ ممکن بنایا۔”

انہوں نے مزید کہا،”بڑے پردے پر، زبردست آواز اور شاندار تصویری معیار کے ساتھ، مداحوں کے درمیان بیٹھ کر اس لمحے کا تجربہ کرنا ہمارے لیے اس سفر کے اختتام کا بہترین، بلکہ کہیں تو زبردست (bitchin’) طریقہ ہے۔”۔

یاد رہے کہ اسٹرینجر تھنگز کا فائنل سیزن طویل انتظار کے بعد ریلیز کے قریب ہے، اور اب شائقین اسے گھروں کے ساتھ ساتھ سنیما میں بھی دیکھ سکیں گے . جو کہ سیریز کی تاریخ میں پہلی بار ہوگا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *