ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیتھرین او ہارا 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

اپنے طویل اور شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے دو ایمی ایوارڈز، ایک گولڈن گلوب اور دو ایس اے جی (SAG) ایوارڈز حاصل کیے۔

Editor News

لاس اینجلس: ‘ہوم الون’ (Home Alone) اور ‘شِٹس کریک’ (Schitt’s Creek) جیسی شہرہ آفاق فلموں اور ڈراموں سے شہرت پانے والی عالمی ایوارڈ یافتہ کینیڈین نژاد امریکی اداکارہ کیتھرین او ہارا انتقال کر گئی ہیں۔ ان کی عمر 71 برس تھی۔

ورائٹی (Variety) کی رپورٹ کے مطابق، اداکارہ کے انتقال کی تصدیق ان کی ایجنسی نے کر دی ہے، تاہم ابھی تک موت کی حتمی وجہ سامنے نہیں آئی۔

کیتھرین او ہارا کے فنی سفر کا آغاز 1970 کی دہائی میں کینیڈین اسکیچ شو ‘سیکنڈ سٹی ٹیلی ویژن’ (SCTV) سے ہوا، جہاں انہوں نے اپنا پہلا ایمی ایوارڈ جیتا۔

دنیا بھر میں انہیں فلم ‘ہوم الون’ کے پہلے دو حصوں میں کیون (میکالے کلکن) کی ماں کا کردار نبھانے پر بے حد پسند کیا گیا۔ اس کے علاوہ ‘بیٹل جوس’ (Beetlejuice) اور ‘آفٹر آرز’ (After Hours) ان کی مشہور فلموں میں شامل ہیں۔

اپنے طویل اور شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے دو ایمی ایوارڈز، ایک گولڈن گلوب اور دو ایس اے جی (SAG) ایوارڈز حاصل کیے۔

کیتھرین او ہارا نے سوگواران میں اپنے شوہر بو ویلچ (Bo Welch) اور دو بیٹے، میتھیو اور لیوک چھوڑے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے اور انہیں ان کی حسِ مزاح اور لازوال اداکاری کے ذریعے یاد کیا جا رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *