لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

امریکی مڈٹرم الیکشنز2026میںSTEM Swingانقلاب،معالجین کی فتح نےٹرمپزم اور ‘MAHA’تحریک کوپیچھےدھکیل دیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن (ویب ڈیسک):امریکی مڈ ٹرم الیکشنز 2026 کے نتائج نے امریکی سیاسی تاریخ میں ایک بالکل نیا اور منفرد موڑ پیش کیا ہے۔ ہیلتھ کیئر اور سائنس کے شعبے سے وابستہ امیدواروں کو سیاسی میدان میں اتارنے والی ترقی پسند تنظیم 3.14 Action نے انتخابات کے ان شاندار نتائج کو “اسٹیم سونگ” (STEM Swing) اور “سائنسدانوں کا بدلہ” (Revenge of the Nerds) کا نام دیا ہے۔

امریکہ میں ہیلتھ اور سائنسی انفراسٹرکچر پر حالیہ سالوں کی کٹوتیوں اور ‘میک امریکہ ہیلدی اگین’ (MAHA) تحریک کی پالیسیوں کے خلاف امریکی ووٹرز نے ہیلتھ کیئر کی سہولیات، سستی ادویات اور سائنسی شواہد کے حق میں تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے درجنوں ڈیموکریٹک معالجین اور سائنسدانوں کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔

مشی گن سے ڈاکٹر عبداللہ السید (Dr. Abdul El-Sayed) اور ساؤتھ کیرولائنا سے پیڈیاٹریشن ڈاکٹر اینی اینڈریوز (Dr. Annie Andrews) کی امریکی سینیٹ میں تاریخی فتوحات نے ڈیموکریٹس کے لیے ایوان میں اہم موڑ فراہم کیا ہے۔ 1969 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی ڈیموکریٹک معالج امریکی سینیٹ کی نشست پر فائز ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اوہائیو میں ڈاکٹر ایلیسا ایکٹن اور آئیووا میں کرسٹینا بوہانن نے بھی کامیابی حاصل کی۔

انتخابی رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس نے مڈ ٹرم مہم کے دوران 1 لاکھ 58 ہزار سے زائد ہیلتھ کیئر اشتہارات چلائے۔ سیکرٹری صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر (RFK Jr.) کی جانب سے ویکسینیشن فنڈز اور CDC کے عملے میں 33 فیصد تک کٹوتی کے فیصلے اور نیویارک میں 30 سال بعد خسرہ (Measles) سے بچی کی ہلاکت نے عوام میں شدید غصہ پیدا کیا، جس نے 3.14 Action جیسی ارگنائزیشنز کو ریکارڈ 23 ملین ڈالر کی آزادانہ مہم چلانے میں مدد دی۔

نو منتخب سائنسدانوں اور معالجین کو 1 جنوری 2027 سے ‘ون بگ بیوٹی فل بل ایکٹ’ کی سخت ترین میڈیکیڈ (Medicaid) کٹوتیوں اور ورک ریکوائرمنٹس کا سامنا ہوگا، جن کے تحت 17 ملین شہریوں کی انشورنس ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ ڈیموکریٹک رہنما فارماسیوٹیکل اور انشورنس کمپنیوں کے ساتھ ساتھ عوامی صحت کے پورٹ فولیو کو بحال کرنے کے لیے سرگرم عمل ہوں گے۔