لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک میں شدیدساحلی طوفان(Nor’easter) کی پیشگوئی: میئرممدانی کی شہریوں کو احتیاطی تدابیراختیارکرنےکی ہدایت

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک شہر کی انتظامیہ اور نیویارک سٹی ایمرجنسی مینجمنٹ (NYCEM) نے رواں ہفتے کے اختتام پر ساحلی علاقوں سے گزرنے والے شدید طوفان ‘نار ایسٹر’ (Nor’easter) کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

طوفان کے باعث شہر میں 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے، 1 سے 1.5 انچ تک بارش اور نشیبی ساحلی علاقوں میں سیلابی صورت حال (Coastal Flooding) پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

نیویارک کے میئر زوہران خوامے ممدانی (Mayor Zohran Kwame Mamdani) نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ طوفان سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔ میئر ممدانی نے کہا: “اگرچہ طوفان کا مرکزی حصہ شہر کے مشرق سے گزرے گا، تاہم نیویارک کے شہریوں کو تیز ہواؤں اور ساحلی سیلاب کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

ساحلی علاقوں کے رہائشی اپنی گاڑیاں اونچی جگہوں پر منتقل کریں اور گھروں کے باہر موجود سامان کو محفوظ بنائیں تاکہ تیز ہواؤں سے نقصان نہ ہو۔”

ایمرجنسی مینجمنٹ کی کمشنر کرسٹینا فیرل نے بتایا کہ جمعہ کی شام اور ہفتے کی صبح کی تیز لہروں (High Tides) کے دوران اسٹیٹن آئی لینڈ کے مشرقی ساحل، راک ویز اور جمیکا بے کے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہونے کا امکان ہے۔

شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سیلابی پانی میں گاڑی چلانے یا پیدل چلنے سے گریز کریں۔

شہریوں کو ہنگامی الرٹس کے لیے اپنے موبائل سے NOTIFYNYC لکھ کر 692-692 پر بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ تہہ خانوں (Basements) میں رہنے والے رہائشیوں کو پانی داخل ہونے کی صورت میں فوری طور پر اونچی منزلوں پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔