نیویارک: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں غزہ کی صورتحال اور جاری سفارتی کوششوں کی ناکامی پر شدید تنقید کی ہے۔
اپنے خطاب کے دوران عالمی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے صدر میکرون نے کہا کہ غزہ میں نام نہاد امن اور معاہدو ں کے باوجود اب تک کوئی باضابطہ انسانی راہداری (Humanitarian Corridor) نہیں کھولی جا سکی، جس کی وجہ سے مظلوم عوام تک بنیادی امداد کی فراہمی مسلسل رکاوٹوں کا شکار ہے۔
فرانسیسی صدر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “غزہ میں قائم یہ نام نہاد امن ہم سب کے لیے ایک شدید شرمندگی کا باعث ہے۔”
اس کے علاوہ فرانسیسی صدر نے مقبوضہ مغربی کنارے (West Bank) میں اسرائیلی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد اور خلاف ورزیوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ مغربی کنارے میں جاری یہ پرتشدد واقعات فلسطینی عوام کے اپنے وجود اور زمین پر قائم جائز حق کو ختم کرنے کی ایک تشویشناک کوشش ہے




