لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک کےپبلک اسکولوں میں اسکول ایڈ کی ملازمتیں، تعلیمی قابلیت کی شرط ختم

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک سٹی پبلک اسکولز (NYC DOE) نے مختلف اسکولوں میں ’اسکول ایڈ‘ (School Aide) سمیت متعدد معاونتی اسامیوں کے لیے بھرتی کا عمل شروع کردیا ہے، جن میں بعض عہدوں کے لیے کسی اعلیٰ تعلیمی ڈگری کی ضرورت نہیں۔

اسکول ایڈ کی ذمہ داریوں میں اساتذہ کو غیر تدریسی امور میں معاونت فراہم کرنا، طلبہ کی نگرانی، لنچ روم اور راہداریوں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے علاوہ دفتری اور دیگر انتظامی کاموں میں مدد شامل ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق امیدواروں کے لیے ٹیم کے ساتھ مؤثر انداز میں کام کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ باقاعدگی، وقت کی پابندی اور اچھی حاضری کا ریکارڈ بھی اہم ہے۔

یہ ملازمت کے مواقع نیویارک کے مختلف علاقوں، بشمول بروکلین، برونکس، کوئنز اور اسٹیٹن آئی لینڈ کے اسکولوں میں دستیاب ہیں۔

بھرتی کے مواقع میں East Bronx Academy for the Future، The Brooklyn School for Math، Bayside High School سمیت دیگر تعلیمی ادارے شامل ہیں۔

خواہشمند افراد اہلیت، دستیاب آسامیوں، درخواست جمع کرانے کے طریقہ کار اور دیگر ضروری معلومات کے لیے نیویارک سٹی پبلک اسکولز کے سرکاری ہائرنگ پورٹل سے رجوع کرسکتے ہیں۔

نوٹ: مختلف اسامیوں کی تعلیمی قابلیت، تجربے اور دیگر شرائط الگ ہوسکتی ہیں، اس لیے درخواست دینے سے قبل متعلقہ جاب پوسٹنگ کی تفصیلات https://www.schools.nyc.gov/careers ضرور چیک کی جائیں۔