کیپرٹینو: ایپل (Apple) نے اپنے نئے آپریشنگ سسٹم اپ ڈیٹ iOS 27 میں آئی فون صارفین کے لیے لوکیشن شیئرنگ سے متعلق ایک جدید اور خفیہ فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اب صارف کسی بھی شخص سے اپنی لوکیشن انتہائی خاموشی کے ساتھ چھپا سکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق نئے ‘ہائیڈ لوکیشن’ (Hide Location) فیچر کی مدد سے جب صارف کسی مخصوص فرد سے اپنی لوکیشن عارضی طور پر چھپائے گا، تو iMessage کی چیٹ میں سابقہ نوٹیفکیشن (Stop Sharing Location) ظاہر نہیں ہوگا۔ اس سے قبل جب بھی لوکیشن شیئرنگ بند کی جاتی تھی، تو دوسرے صارف کے پاس چیٹ باکس میں فوری طور پر ایک گرے کلر کا میسج شو ہو جاتا تھا جس سے معلوم ہو جاتا تھا کہ لوکیشن بند کر دی گئی ہے۔





