لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک میں اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس: ٹریفک کی صورتحال اورسڑکوں کی بندش کا الرٹ جاری

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: اقوامِ متحدہ کی 81ویں جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں اور سفارت کاروں کی آمد کے باعث نیویارک میں آئندہ ہفتے ٹریفک کا دباؤ بڑھنے اور متعدد سڑکیں بند یا محدود رہنے کا امکان ہے۔

اجلاس منگل سے مڈ ٹاؤن مین ہٹن میں شروع ہوگا اور 28 ستمبر تک جاری رہے گا، جبکہ عالمی رہنماؤں کی آمد اتوار سے شروع ہونے کی توقع ہے۔

نیویارک پولیس کے مطابق اقوامِ متحدہ کے اطراف، بالخصوص ٹیوڈر سٹی اور مرے ہل میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔ انتظامیہ نے 21 سے 25 ستمبر تک پانچ روز کو گرڈ لاک الرٹ ڈیز قرار دیا ہے۔

پولیس نے شہریوں کو نجی گاڑیوں کے بجائے سب وے اور بسوں سمیت عوامی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متاثرہ علاقوں میں فرسٹ ایونیو، 42ویں، 44ویں تا 47ویں اسٹریٹس اور FDR Drive کا متعلقہ ایگزٹ شامل ہیں، جہاں سیکیورٹی صورتحال کے مطابق عارضی بندشیں اور ٹریفک پابندیاں عائد کی جائیں گی۔