لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

امریکہ میں عجیب وغریب واقعہ:اسکول بس میں زبردستی داخل ہوکرڈرائیورپرحملہ کرنےوالے 3 افرادپرمقدمہ درج

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

جارجیا: امریکہ کی ریاست جارجیا کی لمپکن کاؤنٹی میں بچوں کو گھر چھوڑنے والی اسکول بس میں زبردستی داخل ہونے، ڈرائیور سے بدتمیزی کرنے اور بچوں کو زبردستی نکالنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کے خلاف مجرمانہ مقدمات درج کر کے ان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

یہ واقعہ اٹلانٹا سے تقریباً ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع لَمپکن کاؤنٹی کے ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق متبادل اسکول بس ڈرائیور کواٹریل ایلیمنٹری اسکول کے بچوں کو چھوڑنے گیا تھا، جہاں اسٹاپ پر غلطی سے اترنے والے ایک بچے کو ڈرائیور نے قانون کے مطابق دوسرے اسٹاپ کے لیے واپس بس میں بیٹھنے کی ہدایت کی تھی۔

بس کے باہر جمع ہونے والے والدین نے الزام لگایا تھا کہ ڈرائیور نے بچوں کو ایئر کنڈیشنر (AC) کے بغیر 30 منٹ سے زائد وقت تک بس کے اندر بند کر کے حبس میں رکھا ہوا ہے۔

پولیس کی جانب سے بس کے اندر لگے کیمروں اور تحقیقات سے واضح ہوا کہ والدین کا 30 منٹ تک بند رکھنے اور اے سی بند کرنے کا الزام بالکل جھوٹا تھا۔ بس میں بچے محض 14 سے 15 منٹ موجود تھے۔

بس ڈرائیور نے اے سی صرف ایک چڑھائی پر بس کی طاقت برقرار رکھنے کے لیے چند لمحات کے لیے بند کیا تھا اور اپارٹمنٹ پہنچنے سے قبل ہی دوبارہ آن کر دیا تھا۔ ڈرائیور نے سزا کے طور پر اے سی بند نہیں کیا تھا۔

ویڈیوز سے ثابت ہوا کہ اسکول سے روانگی سے قبل ہی بچے شدید بدنظمی کا مظاہرہ کر رہے تھے، جن میں آپس میں لڑائی، سیٹیں تبدیل کرنا اور اشیاء پھینکنا شامل تھا۔

شیرف آفس کے مطابق اسکول بس میں گھسنے اور ڈرائیور سے بدسلوکی پر 3 افراد کو نامزد کیا گیا ہے

بس میں زبردستی داخل ہونے، ڈرائیور کو ہاتھ لگانے، بچوں کو نکالنے اور گالی گلوچ کرنے پر ہراسانی اور پبلک بس کی کارروائی میں خلل ڈالنے کے الزامات۔

بس میں گھس کر ڈرائیور کو دھمکانے اور بچوں کو بس سے نکلنے پر اکسانے کے الزامات۔

بغیر اجازت بس میں سوار ہو کر اپنے بچے کو زبردستی باہر نکالنے کا الزام۔

پولیس کے مطابق اسکول پالیسی کے تحت بچوں کو صرف اپنے مقررہ اسٹاپس پر اترنے اور بس میں بیٹھے رہنے کی اجازت ہوتی ہے، اس لیے ڈرائیور کے خلاف کوئی قانون شکنی ثابت نہیں ہوئی۔