لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک میں برفیلی طوفانوں کےدوران برف ہٹانے کاروزگار:30 سے45 ڈالرفی گھنٹہ کمانےکاموقع

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک میں شدید برف باری کے دوران شہریوں کے لیے محفوظ آمدورفت اور بنیادی سفری سہولیات برقرار رکھنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عارضی ’ایمرجنسی اسنو شاولرز‘ کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف سینی ٹیشن (DSNY) کے تحت بھرتی کیے جانے والے عارضی ورکرز کو شہر کے مختلف علاقوں میں بس اسٹاپس، کراس واکس، فائر ہائیڈرنٹس اور سیڑھیوں سمیت اہم عوامی مقامات سے برف ہٹانے کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

اعلان کے مطابق ایمرجنسی اسنو شاولرز کو ابتدائی طور پر 30 ڈالر فی گھنٹہ اجرت دی جائے گی، جبکہ ایک ہفتے میں پہلے 40 گھنٹے مکمل کرنے کے بعد اوور ٹائم کے لیے اجرت 45 ڈالر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

درخواست گزاروں کے لیے اہلیت
اس عارضی ملازمت کے لیے امیدوار کا کم از کم 18 سال کا ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ امیدوار کے پاس امریکہ میں قانونی طور پر کام کرنے کی اجازت (Work Authorization) ہونا لازمی ہے۔

امیدواروں کو شدید سرد موسم اور برف باری کے دوران جسمانی مشقت پر مشتمل کام انجام دینے کے قابل بھی ہونا چاہیے۔

رجسٹریشن کہاں اور کب ہوگی؟
رجسٹریشن مختلف بوروز میں مقررہ مقامات پر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کی جائے گی:

19 ستمبر — برونکس: ٹافٹ ہائی اسکول (Taft High School)
26 ستمبر — مینہیٹن: مینہیٹن سینٹر فار سائنس اینڈ میتھمیٹکس
3 اکتوبر — بروکلین: PS 289 جارج وی بروور
10 اکتوبر — کوئینز: PS 040 سیموئیل ہنٹنگٹن
17 اکتوبر — اسٹیٹن آئی لینڈ: سوسن ای ویگنر ہائی اسکول
30 نومبر سے پہلے رجسٹریشن پر اضافی سہولت

اعلان کے مطابق جو افراد 30 نومبر 2026 سے پہلے اپنی رجسٹریشن مکمل کرلیں گے، وہ دسمبر میں چار گھنٹے کی معاوضے کے ساتھ اوریئنٹیشن کے اہل ہوں گے۔ ایسے ورکرز کو کام شروع کرنے کے بعد دو ہفتوں کے اندر فاسٹ ٹریک ادائیگی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

امیدواروں کو رجسٹریشن کے وقت اصل اور قابلِ قبول شناختی دستاویزات، سوشل سیکیورٹی کارڈ، فعال رابطہ نمبر اور ای میل ایڈریس کے ساتھ مکمل شدہ W-4، IT-2014 اور I-9 فارمز بھی ہمراہ لانے ہوں گے۔

نیویارک سٹی میں برف باری کے دوران عوامی راستوں اور اہم شہری سہولیات کو قابلِ استعمال رکھنے کے لیے یہ عارضی بھرتی مہم شروع کی گئی ہے، جس کے ذریعے شہری انفراسٹرکچر سے برف ہٹانے کے لیے اضافی افرادی قوت فراہم کی جائے گی۔

https://shorturl.at/itG6D