نیویارک:اگر آپ نیویارک شہر کی ان تاریخی اور پوشیدہ جگہوں کو دیکھنے کے خواشمند ہیں جو عام طور پر عوام کے لیے بند رہتی ہیں، تو آپ کا انتظار ختم ہونے والا ہے۔ سالانہ ‘اوپن ہاؤس نیویارک ویک اینڈ’ (Open House New York Weekend) فیسٹیول کے تحت رواں سال اکتوبر میں چند دنوں کے لیے شہر کے درجنوں بند دروازے عوام کے لیے کھول دیے جائیں گے۔
اس تین روزہ فیسٹیول کے دوران نیویارک کے پانچوں اضلاع (Boroughs) میں واقع 300 سے زائد تاریخی و اہم مقامات، نجی عمارتیں اور خاص مراکز کی سائر کروائی جائے گی۔ ان مقامات میں راک فیلر سینٹر گارڈنز، بروکلین آرمی ٹرمینل، محکمہ ٹرانسپورٹ کی سائن شاپ کا نجی دورہ اور شفق کے وقت تاریخی ‘فلیٹ آئرن بلڈنگ’ کا دلکش نظارہ شامل ہے۔
دو روزہ فیسٹیول 16 اکتوبر سے 18 اکتوبر 2026 تک جاری رہےگا۔مقامات کی مکمل فہرست کا اعلان 25 ستمبر 2026 کو کیا جائےگا جبکہ ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز 2 اکتوبر 2026 سےہوگا۔
منتظمین کے مطابق مقامات کی مکمل تفصیلات ستمبر کے آخر میں جاری کی جائیں گی، جبکہ خصوصی سرگرمیوں کے ٹکٹ اکتوبر کے پہلے ہفتے سے دستیاب ہوں گے۔ نیویارک کے ان انوکھے اور چھپے ہوئے مناظر سے باخبر رہنے کے لیے ایونٹ کی سرکاری ویب سائٹ https://ohny.org/festival اور اعلانات پر نظر رکھیں۔




