لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

میئرنیویارک اور اعلیٰ حکام کا2 اہم ایگزیکٹو آرڈرز کا اعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: 11 ستمبر 2001ء کے سانحے کی 25ویں برسی سے ایک ہفتہ قبل نیویارک سٹی ہال میں ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں میئر نیویارک نے فائر ڈیپارٹمنٹ (FDNY)، پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) اور ایمرجنسی مینجمنٹ (NYCEM) کی قیادت کے ہمراہ دو تاریخی ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنے کا اعلان کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے میئر اور اعلیٰ حکام نے نائن الیون کے متاثرین، فائر فائٹرز، پولیس اہلکاروں، فرسٹ ریسپانڈرز اور بعد میں زہریلی ہوا کی وجہ سے بیماریوں کا شکار ہو کر جاں بحق ہونے والوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

پہلے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت نیویارک شہر کی تاریخ میں پہلی بار 11 ستمبر کو باضابطہ طور پر “سٹی وائیڈ ڈے آف ریمیمبرنس اینڈ سروس” قرار دیا گیا ہے۔

سٹی ایجنسیوں میں خاموشی کا وقفہ رکھا جائے گا اور یادگاری تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

 شہریوں کو ترغیب دی جائے گی کہ وہ نائن الیون کے شہداء اور مددگاروں کی یاد میں ایک دوسرے کی مدد اور رضاکارانہ سماجی خدمات (Community Service) میں حصہ لیں۔

دوسرا ایگزیکٹو آرڈر نیویارک شہر کے تقریباً 20 سال پرانے آپریشنل امدادی فریم ورک (Continuity of Operations) کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتا ہے۔

ایک بین الایجنسی ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال، سائبر یا سیکیورٹی خطرات کے دوران سرکاری خدمات اور بنیادی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی

“نائن الیون کے روز ہمارے 343 اراکین جاں بحق ہوئے جبکہ بعد میں 600 سے زائد اراکین بیماریوں کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہوئے۔ یہ دن یادگار کے ساتھ ساتھ آئندہ نسلوں کو قربانی کا درس دینے کا نام ہے۔”

“نائن الیون نے اس شہر کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا۔ ہمارے 23 اہلکار اس دن شہید ہوئے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس یاد کو محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ نئی نسل ان کی بہادری کو یاد رکھے۔”

“نیویارک سٹی مختلف بحرانوں اور موسم کی سختیوں سے نبرد آزما رہا ہے، اور یہ نیا آرڈر ہنگامی حالات میں شہریوں کو بنیادی خدمات کی فراہمی یقینی بنائے گا۔”

نیویارک انتظامیہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ “کبھی نہ بھولنا” (Never Forget) صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ عمل کے ذریعے نبھایا جانے والا ایک مقدس عزم ہے.

اس منصوے کی قیادت آپریشنز کے ڈپٹی میئر کریں گے جبکہ اس میں NYCEM، DCAS اور OTI کے کمشنرز شامل ہوں گے۔