لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیپال میں سیلاب اورلینڈسلائیڈنگ سےتباہی: پاکستان کاہنگامی امدادبھیجنےکااعلان،

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے نپال میں آنے والے تباہ کن فلیش فلڈز اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے نیپال کے لیے ہنگامی امدادی سامان کی کھیپ روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں نیپال کے سفارت خانے کے دورے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور نیپالی عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ 26 اگست کو آنے والی اس قدرتی آفت میں اب تک 1,200 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، پاکستان رواں ہفتے کے آخر میں نیپال کے لیے ہنگامی امدادی سامان کی کھیپ روانہ کرے گا تا کہ متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں مدد فراہم کی جا سکے۔

سفارت خانے آمد پر نیپال کی سفیر ریتا دھیتال (Rita Dhital) نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیپال کے وزیراعظم بالیندر شاہ (Balendra Shah) سے ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور نیپال کے تعلقات دہائیوں پر محیط اور دیرینہ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے نیپالی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیپال کے غیور اور ہمت والے عوام اس المیے سے جلد نکل آئیں گے۔

نیپالی سفیر ریتا دھیتال نے امدادی اعلان اور یکجہتی کے اس جذبے پر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نیپال کے عوام اس مشکل وقت میں پاکستان کی حمایت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔