نیوجرسی: امریکی قومی موسمیاتی سروس (National Weather Service) نے نیوجرسی کی ‘مونماؤتھ’ (Monmouth) اور ‘اوپن’ (Ocean) کاؤنٹیوں کے لیے شدید گرمی اور حبس کی لہر کا الرٹ (Heat Advisory) جاری کر دیا ہے۔ موسمیاتی تنبیہ صبح 11:00 بجے سے رات 8:00 بجے تک نافذ رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 90 ڈگری فارن ہائیٹ کی حد میں رہنے کی توقع ہے، تاہم ہوا میں نمی کا تناسب اور ڈیو پوائنٹ (Dew Point) 70 ڈگری سے اوپر جانے کی وجہ سے گرمی کی شدت یا ‘ہیٹ انڈیکس’ (Heat Index) 102 ڈگری فارن ہائیٹ (تقریباً 39 ڈگری سینٹی گریڈ) تک محسوس کی جائے گی۔
شدید حبس اور ٹراپیکل موسم کے پیشِ نظر انتظامیہ اور طبی ماہرین نے شہریوں کے لیے درج ذیل ہدایات جاری کی ہیں.
دن بھر میں زیادہ سے زیادہ پانی اور مشروبات کا استعمال کریں۔
سائے اور ایئر کنڈیشنگ میں رہیں: دھوپ سے بچیں اور ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں رہنے کو ترجیح دیں۔
ہلکے رنگوں اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں اور سخت جسمانی مشقت یا ورزش کے کام صبح سویرے یا شام کے وقت منتقل کریں۔
رشتہ داروں، بچوں اور بزرگ پڑوسیوں کا خیال رکھیں تا کہ ہیٹ اسٹروک کے خطرات سے بچا جا سکے۔




