لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

بیرسٹرافتخارگیلانی آزادکشمیر کے17ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

مظفرآباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کر کے ریاست کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ انتخابی عمل کے دوران ان کے مدِمقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مختار خان صرف 14 ووٹ حاصل کر سکے۔

اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی کل تعداد 32 ہے، جبکہ ایوان کی 7 نشستوں پر تاحال انتخابی عمل مکمل ہونا باقی ہے۔

بیرسٹر افتخار گیلانی اس سے قبل آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

وہ پہلی بار 2011 میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ موجودہ اسمبلی میں وہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشست سے کامیابی حاصل کر کے ایوان کا حصہ بنے ہیں۔

ان کی نامزدگی کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے ایک اہم مشاورتی اجلاس میں کیا گیا تھا۔

حکومت سازی کے حوالے سے اس اجلاس میں رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر، اسپیکر چوہدری طارق فاروق اور ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری شامل تھے، جنہوں نے ان کے نام پر مکمل اتفاق رائے ظاہر کیا تھا۔