لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک کےبدنام زمانہ رائلرز آئی لینڈ جیل میں ایک اورقیدی کی ہلاکت:رواں سال ہلاک ہونے والوں کی تعداد7 ہو گئی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک شہر کے محکمہ اصلاحات (Department of Corrections) کے مطابق رائکرز آئی لینڈ (Rikers Island) جیل میں قید 41 سالہ کلیرنس ووڈوارڈ (Clarence Woodward) کی موت واقع ہو گئی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق ووڈوارڈ کو ‘رابرٹ این ڈیورن سینٹر’ میں طبی ایمرجنسی کے بعد منگل کی صبح 5:40 بجے مردہ قرار دیا گیا۔ یہ رواں سال کے دوران اس جیل میں ہونے والی 7 ویں اور صرف ایک ہفتے کے اندر دوسری ہلاکت ہے۔

کریکشن کمشنر سٹینلے رچرڈز نے کلیرنس ووڈوارڈ کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا یقین دلایا ہے۔

نیویارک کے میئر زوہران مامدانی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی انتظامیہ جیلوں میں حالات کو بہتر بنانے اور رائکرز آئی لینڈ کو جلد از جلد بند کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

خراب انتظامی صورتحال اور تشدد کی وجہ سے بدنام اس جیل کمپلیکس کو قانونی طور پر 2027 تک مکمل طور پر بند کرنا لازمی ہے۔

‘ویرا انسٹیٹیوٹ آف جسٹس’ کے مطابق گزشتہ برس نیویارک شہر کے اصلاحی مراکزی کی تحویل میں 15 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔