لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

: آبنائےہرمزسےتمام بارودی سرنگیں ہٹادی گئیں، ایران کےخلاف’زیروٹالرینس’پالیسی کانفاذ:امریکی صدرڈونلڈٹرمپ

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز دعویٰ کیا ہے کہ عالمی توانائی کی ترسیل کے اہم ترین سمندری راستے ’آبنائے ہرمز‘ (Strait of Hormuz) کے بین الاقوامی پانیوں سے تمام بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں یا انہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ (Truth Social) پر جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی نیوی نے انہیں اس پیشرفت سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے ایران کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں نئی سرنگیں بچھانے کی صورت میں ‘زیرو ٹالرینس’ پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی اور ایسی کسی بھی کشتی کو فوری اور منظم انداز میں تباہ کر دیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی اسپیس فورس (US Space Force) کے ذریعے آبنائے ہرمز کے ایک ایک انچ کی نگرانی کی جا رہی ہے

اگرچہ امریکا اور ایران کے درمیان فضائی حملے وقتی طور پر رکے ہوئے ہیں، تاہم سمندری راستے پر کنٹرول اور کشیدگی کے باعث بحری آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔

ورٹیکسا (Vortexa) کے اعداد و شمار کے مطابق، کشیدگی سے پہلے اس راستے سے روزانہ 2 کروڑ بیرل سے زائد (عالمی کھپت کا پانچواں حصہ) تیل گزرتا تھا جو کم ہو کر صرف 50 لاکھ بیرل روزانہ رہ گیا ہے۔