لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

چیٹ جی پی ٹی صارفین اپنی حساس چیٹس کو پن کوڈ اور فنگر پرنٹ سےلاک کر سکیں گے

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

کیلیفورنیا: دنیا کے مقبول ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ ‘چیٹ جی پی ٹی’ میں صارفین کی پرائیویسی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک نئے اور زبردست فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ایپ میں حساس چیٹس کو لاک کرنے کے فیچر کا اشارہ ملا ہے۔

صارفین اپنی حساس گفتگو کو پن کوڈ یا فنگر پرنٹ اسکین کے ذریعے محفوظ کر سکیں گے تاکہ کوئی دوسرا فرد اس تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔

کسی بھی چیٹ کو لاک کرنے پر اس کا ٹائٹل اور مواد سائیڈ بار، ہسٹری اور سرچ رزلٹس میں نظر نہیں آئے گا۔حساس ڈیٹا کی مستقل حفاظت: پہلے سے موجود ‘عارضی چیٹس’ کا مواد ایپ بند ہوتے ہی ڈیلیٹ ہو جاتا ہے، جبکہ لاک چیٹس کے ذریعے حساس معلومات کو طویل عرصے تک محفوظ رکھا جا سکے گا۔

فی الحال اس فیچر کے حوالے سے تمام تر فنی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور نہ ہی اس کی باضابطہ ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔