لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

آسٹریلیابمقابلہ بنگلادیش:میکےٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کےکئی بڑےریکارڈزپاش پاش

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

میکے: آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ صرف 750 گیندوں (دو دن) میں ختم ہو کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا چوتھا مختصر ترین میچ بن گیا۔ ہوم ٹیم آسٹریلیا نے صرف 210 رنز کی پہلی اننگز کے باوجود بنگلادیش کو اننگز سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی۔

بنگلادیشی ٹیم دونوں اننگز میں بالترتیب 64 اور 95 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 21 سال بعد کوئی ٹیم دونوں اننگز میں 100 سے کم رنز پر آؤٹ ہوئی۔

آسٹریلین بولر مچل اسٹارک نے صرف 109 گیندوں پر 10 وکٹیں حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ وہ 4 بار میچ میں 10 وکٹیں لینے والے آسٹریلوی فاسٹ بولر بن گئے۔

بنگلادیش کے شورف الاسلام نے 48 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں اور وہ 140 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ایک اننگز میں 7 وکٹیں لینے والے پہلے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر بن گئے۔

میچ میں دونوں ٹیموں نے مل کر مجموعی طور پر صرف 369 رنز بنائے، جو مکمل ٹیسٹ میچز کی تاریخ کا چھٹا کم ترین مجموعہ ہے۔