بیجنگ/لاہور: بیجنگ، چین میں منعقد ہونے والے گلوبل فیوچر اسپیس اسکالرز میٹ (GFSSM) 2026 کے فائنل راؤنڈ میں لاہور گرامر اسکول (LGS) کی طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
ایل جی ایس 55 مین کی تمام طالبات پر مشتمل ٹیم نے بین الاقوامی مقابلے میں پہلی پوزیشن (گلوبل فائنلز چیمپئنز) حاصل کی۔ طالبات کی رہنمائی اساتذہ امینہ صباحت اور ندیم انور نے کی۔
ایل جی ایس فیز 5 کی ٹیم نے بھی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن (سیکنڈ رنر اپ) اپنے نام کی، جو تین دیگر بین الاقوامی ٹیموں کے ساتھ مشترکہ تھی۔
سے 17 اگست 2026 تک جاری رہنے والے اس فائنل میں 9 ممالک کے 260 طلبہ نے حصہ لیا۔ مجموعی طور پر 17 سے زائد ممالک و خطوں کے طلبہ اس مقابلے کا حصہ رہے۔
فائنل راؤنڈ میں مختلف ممالک کے طلبہ کو ورچوئل کمپنیوں کی شکل میں 24 گھنٹے کے اندر خلائی مشن کا پرپوزل تیار کر کے ججوں کے سامنے دفاع کرنا تھا۔
پاکستان کی جانب سے LGS کے مختلف کیمپسز (55 مین، 14-C، اور فیز 5) نے نمائندگی کی، جن میں 55 مین نے پہلی اور فیز 5 نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔





