لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

صحت کےمسائل سےپریشان نُواک جوکووچ کا ریٹائرمنٹ کےپلان پربڑابیان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک / بین الاقوامی ڈیسک: 24 بار کے گرینڈ سلیم چیمپیئن ٹینس اسٹار نُواک جوکووچ (Novak Djokovic) نے صحت سے متعلق مسلسل مسائل کا
انکشاف کرتے ہوئے اپنے ریٹائرمنٹ پلان کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا ہے۔

سنسی ناٹی اوپن (Cincinnati Open) کے دوسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر 50 کھلاڑی تھیاگو اگسٹن کے ہاتھوں 6-2، 4-6، 4-6 سے شکست کے بعد جوکووچ نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ چند سالوں سے ایک طبي بیماری سے لڑ رہے ہیں، جو گرمی اور حبس کے باعث مزید شدت اختیار کر گئی تھی۔

39 سالہ ٹینس اسٹار میچ کے دوسرے سیٹ کے دوران گھٹنوں کے بل گر پڑے اور انہیں میڈیکل ٹائم آؤٹ لینا پڑا۔ سنسی ناٹی اوپن سے قبل از وقت باہر ہونے کے بعد جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اگلے سال اس ٹورنامنٹ میں واپس آئیں گے، تو انہوں نے کہا کہ “اس بات کا امکان کم ہی معلوم ہوتا ہے۔”

یو ایس اوپن (US Open) سے قبل اپنے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے جوکووچ نے چند اہم نکات شیئر کیے.

پیشہ ورانہ ٹینس اور ذاتی شوق: جوکووچ کا کہنا تھا کہ “میں ریکٹ کو مکمل طور پر نہیں چھوڑوں گا۔ ہو سکتا ہے میں اعلیٰ پیشہ ورانہ سطح پر کھیلنا چھوڑ دوں، لیکن میں اپنے بچوں، بھائیوں اور اہلیہ کے ساتھ ٹینس کھیلنا جاری رکھوں گا کیونکہ مجھے اس کھیل سے محبت ہے۔”

2028 تک کھیلنے کا ارادہ رکھنے والے جوکووچ نے کہا کہ کھیل کا سلسلہ صرف جسمانی طاقت پر منحصر نہیں ہوتا۔ “میں اپنے گھر والوں اور قریبی لوگوں کی زندگی کے اہم واقعات کو مس (Miss) نہیں کرنا چاہتا۔ ایک ایتھلیٹ کے طور پر آپ کو تھوڑا خود غرض ہونا پڑتا ہے جبکہ باقی سب آپ کی حمایت کر رہے ہوتے ہیں۔”

44 سال کی عمر میں سیرینا ولیمز (Serena Williams) کی ٹینس میں واپسی پر جوکووچ نے انہیں بہترین لفظوں میں سراہا اور کہا کہ “سیرینا ایک شاندار اور متاثر کن شخصیت ہیں، دو بچوں کی پیدائش کے بعد گرینڈ سلیم سطح پر ان کی واپسی ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔”