لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

یو ایس اوپن گراؤنڈ پاس کی قیمتوں پرتنازع: سستے ٹکٹس کی جگہ 268 پاؤنڈکاٹکٹ،مداحوں کا شدید احتجاج

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): سال کے آخری گرینڈ سلیم ‘یو ایس اوپن’ (US Open) کے آغاز سے قبل گراؤنڈ پاسز کی گرانی نے دنیا بھر کے ٹینس شائقین میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔

نیویارک کے معروف ٹینس کمپلیکس ‘فلشنگ میڈوز’ (Flushing Meadows) میں 23 اگست سے ‘فین ویک’ اور کوالیفائنگ راؤنڈز کے ساتھ ایکشن کا آغاز ہو رہا ہے، جبکہ مین ڈرا کا باقاعدہ آغاز 30 اگست سے ہو گا۔

عام طور پر گرینڈ سلیم کے بڑے کورٹس کے ٹکٹ کافی مہنگے ہوتے ہیں، لیکن گراؤنڈ پاسز کم بجٹ والے شائقین کو بیرونی کورٹس کے میچز دیکھنے کا سستا ذریعہ فراہم کرتے ہیں۔ تاہم، اس بار یو ایس اوپن کے پہلے دن کے گراؤنڈ پاس کی قیمت ‘ٹکٹ ماسٹر’ کی ری سیل ویب سائٹ پر 268 پاؤنڈز (تقریباً ایک لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) تک پہنچ گئی ہے، جسے ٹینس رپورٹر سائمن کیمبرز (Simon Cambers) نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں “شرمناک اور سکینڈلائز” قرار دیا ہے۔

23 اگست سے فین ویک اور کوالیفائنگ راؤنڈز، جبکہ 30 اگست سے مین ڈرا کے اہم مقابلے کھیلے جائیں گے۔

سال کے دیگر بڑے گرینڈ سلیم جیسے ومبلڈن (Wimbledon) میں پہلے ہفتے کے گراؤنڈ پاس کی قیمت صرف 33 پاؤنڈز (تقریباً 11,500 روپے) ہوتی ہے، جبکہ نیویارک میں یہ قیمت اس سے 8 گنا سے بھی زیادہ ری سیلنگ پورٹل پر وصول کی جا رہی ہے۔

اس پاس کے ذریعے شائقین مرکزی آرتھر ایش جیسے بڑے اسٹیڈیمز میں نہیں جا سکتے لیکن تمام باہر کے کورٹس میں دنیا کے نامور کھلاڑیوں کا کھیل اور پریکٹس سیشنز دیکھ سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ٹینس لوورز کا کہنا ہے کہ ری سیلنگ پلیٹ فارمز کے باعث عام شہریوں اور حقیقی شائقین کے لیے کھیل سے لطف اندوز ہونا ناممکن بنایا جا رہا ہے۔