لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

فٹبال کی دنیامیں سوگ کی لہر:لیونل میسی کےوالدخورخےمیسی 68 برس کی عمرمیں انتقال کر گئے

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

روزاریو / بوئنس آئرس (ویب ڈیسک): عالمگیر شہرت یافتہ ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر اور کپتان لیونل میسی (Lionel Messi) کے والد خورخے میسی (Jorge Messi) طویل علالت کے بعد 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ ارجنٹائن کے شہر روزاریو کے ایک مقامي اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں انہوں نے جمعے کی رات آخری سانسیں لیں۔

خورخے میسی نہ صرف لیونل میسی کے والد تھے بلکہ وہ ایک معروف تاجر اور میسی کے ابتدائی کیریئر سے لے کر عالمی شہرت تک ان کے اہم ترین مشیر اور ایجنٹ کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے۔

حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران بھی خورخے میسی کی صحت کے حوالے سے مختلف خبریں اور افواہیں زیرِ گردش تھیں، جس پر میسی فیملی نے ایک باضابطہ بیان بھی جاری کیا تھا۔ خاندانی بیان میں کہا گیا تھا کہ خورخے میسی کی طبیعت ناساز ہے اور وہ طبی نگہداشت میں ہیں۔ خاندان نے ان کی ذاتی اور نجی زندگی کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

لیونل میسی کے والد کے انتقال پر عالمی فٹ بال برادری اور معروف کلبوں کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ میسی کے آبائی اور سابق کلب ’نیوئیلز اولڈ بوائز‘ (Newell’s Old Boys) نے اپنے جذباتی تعزیتی پیغام میں کہا “نیوئیلز اولڈ بوائز گہرے دکھ اور غم کے ساتھ خورخے میسی کی وفات پر انہیں الوداع کہتا ہے، جن کا انتقال 68 برس کی عمر میں روزاریو میں ہوا۔ وہ کلب کے انتہائی سرگرم مداح، معروف تاجر اور قومی ٹیم کے کپتان لیونل اندریس میسی کے والد تھے۔”

خورخے میسی کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے لیونل میسی کو کم سنی میں بارسلونا منتقل کرنے اور ان کے کیریئر کو تاریخی بلندیوں تک پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔