لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

شدیدگرمی کی واپسی: کنیکٹی کٹ کےفیئرفیلڈ اورنیوہیون اضلاع کےلیےایئرکوالٹی الرٹ جاری

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

ہارٹ فورڈ (ویب ڈیسک):امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں گرمی کی لہر میں دوبارہ اضافے کے ساتھ ہی محکمۂ تحفظِ ماحول (CT Department of Environmental Protection) نے ریاست کے اہم اضلاع فیئر فیلڈ (Fairfield) اور نیو ہیون (New Haven) کے لیے فضائی آلودگی اور ’ایئر کوالٹی الرٹ‘ (Air Quality Alert) جاری کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ الرٹ جمعرات کے روز صبح 11:00 بجے سے رات 11:00 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔

محکمۂ تحفظِ ماحول کے حکام نے متنبہ کیا ہے کہ گرمی کی شدت کے باعث زمینی سطح پر اوزون (Ground-level Ozone) کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے، جو کہ صحت کے لیے غیر سیف اور آلودہ معیار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس و دل کے مریضوں کو ہدایت کی ہے کہ فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے لیول کے پیشِ نظر باہر کی جانے والی سخت جسمانی سرگرمیوں، ورزش اور محنت مشقت کو محدود کریں۔

گرمی اور اوزون کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے سائے دار اور ٹھنڈی جگہوں پر رہیں۔