لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

ایم ٹی اے نےمیٹروکارڈکی آخری وینڈنگ مشینیوں کی نیلامی کااعلان کردیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): اگر آپ نیویارک شہر کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی تاریخ کا کوئی یادگار حصہ اپنے گھر لے جانا چاہتے ہیں، تو اب آپ کے پاس ایک نایاب موقع ہے۔

نیویارک کی میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی (MTA) نے سب وے سسٹم میں 1999ء سے 2025ء تک استعمال ہونے والی آخری 60 میٹرو کارڈ وینڈنگ مشینوں (MVMs) کی عام نیلامی کا اعلان کر دیا ہے۔

اس تاریخی یادگار کو خریدنے کے خواہشمند افراد 19 اگست کی رات 8 بجے تک کم از کم 1,500 ڈالر کی بولی لگا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، جو افراد اتنی بھاری رقم کی بولی نہیں لگا سکتے، ایم ٹی اے نے ان کے لیے ایک خصوصی سوئپ اسٹیکس (قرعہ اندازی) کا انتظام بھی کیا ہے، جس کے ذریعے 15 خوش نصیبوں کو ‘ٹرانزٹ میموریبلیا پاپ اپ سیل’ کی وی آئی پی انٹری اور خریداری پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔

ان کا وزن تقریباً 1,050 پاؤنڈ (500 کلوگرام سے زائد)، اونچائی 80 انچ اور چوڑائی 42 انچ ہے۔ یہ جنوری 1999ء میں متعارف کرائی گئی تھیں۔

بعد میں متعارف کرائی گئی ایکسپریس مشینیں نسبتاً چھوٹی ہیں، جن کی اونچائی 21 انچ، چوڑائی 14 انچ اور وزن 210 پاؤنڈ ہے۔

اگر آپ پوری مشین نہیں خریدنا چاہتے تو ایم ٹی اے اس کے مختلف پرزے اور یادگاریں بھی فروخت کر رہی ہے۔ “Credit/ATM” کی پلیٹ 50 ڈالر میں جبکہ سِنگل رائڈ میٹرو کارڈز کا رول 250 ڈالر میں دستیاب ہے۔ کامیاب بولی دہندگان کو 10 دن کے اندر اندر ایم ٹی اے سے اپنی مشین اٹھانے کا خود انتظام کرنا ہوگا۔

اس نیلامی کے جشن کے طور پر، ایم ٹی اے نے 198 ویسٹ 11th اسٹریٹ پر ایک میٹرو کارڈ مشین نمائش کے لیے رکھی ہے۔

واضح رہے کہ 2025ء کے اختتام اور 2026ء کے آغاز کے درمیان ایم ٹی اے نے سب وے سسٹم سے میٹرو کارڈ مشینوں کو مکمل طور پر ہٹا کر ان کی جگہ جدید OMNY (ٹیپ اینڈ گو) کی سلور وینڈنگ مشینیں نصب کر دی ہیں، جس سے نیویارک ٹرانسپورٹ کے ایک قدیم اور یادگار دور کا خاتمہ ہو گیا ہے۔