لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

پاوربال جیک پاٹ کی رقم786 ملین ڈالرتک جا پہنچی،پیرکی قرعہ اندازی میں کوئی خوش نصیب تمام نمبرزمیچ نہ کرسکا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکہ کی مشہور پاور بال (Powerball) لاٹری کا جیک پاٹ 786 ملین ڈالر (تقریباً 78 کروڑ 60 لاکھ ڈالر) کی خطیر رقم تک پہنچ گیا ہے، کیونکہ پیر کی شب ہونے والی قرعہ اندازی میں کوئی بھی کھلاڑی تمام چھ کے چھ نمبرز درست میچ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

لاٹری حکام کے مطابق پیر کی رات نکلنے والے جیتنے والے نمبرز 8، 30، 41، 48، 54 تھے اور پاور بال نمبر 4 تھا۔

لاٹری کے حکام نے بتایا ہے کہ اگر اگلی قرعہ اندازی میں کوئی جیک پاٹ جیت جاتا ہے تو اسے کل رقم کا تخمینہ 786 ملین ڈالر اینوئٹی کی صورت میں ملے گا، جبکہ یکمشت نقد (Cash Value) رقم کا انتخاب کرنے والے کو 327.5 ملین ڈالر ادا کیے جائیں گے۔

پاور بال کی اگلی قرعہ اندازی بدھ کی رات 10:59 بجے (امریکی وقت کے مطابق) منعقد ہوگی۔

جیک پاٹ جیتنے والے خوش نصیب کے پاس یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ یا تو 29 سال کے دوران 30 سالانہ اقساط میں رقم حاصل کرے (اینوئٹی) یا پھر ایک ہی بار میں نقد رقم وصول کرے۔