لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

غزہ میں جنگ کےخاتمےاورپائیدارامن کیلئےبڑا عالمی قدم:امریکی صدرکے’بورڈآف پیس‘کا’روڈ میپ 2026‘جاری

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن / نیویارک (ویب ڈیسک):امریکی صدر کے قائم کردہ ’بورڈ آف پیس‘ (Board of Peace) نے غزہ میں جامع امن، فوری جنگ بندی اور خطے کی وسیع پیمانے پر تعمیرِ نو کے لیے ایک باقاعدہ اور تاریخی ”روڈ میپ 2026“ جاری کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 (UN Resolution 2803) کے تحت تیار کیے گئے اس 15 نکاتی فریم ورک کا بنیادی مقصد غزہ میں پائیدار امن کا قیام، مؤثر حکمرانی اور مظلوم فلسطینی عوام کی بحالی کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔

بورڈ آف پیس کے مطابق اس جامع منصوبے کی بنیاد ”ایک اختیار، ایک قانون اور ایک اسلحہ“ کے بنیادی اصول پر رکھی گئی ہے۔ اس فریم ورک کے تحت غزہ میں مستقل جنگ بندی اور ایک خود مختار نظام قائم کیا جائے گا۔

اسرائیلی افواج کا انخلاء: غزہ کی پٹی سے اسرائیلی ملٹری کا مرحلہ وار اور مکمل انخلاء یقینی بنایا جائے گا۔

حماس کی جانب سے اقتدار اور اسلحے سے مکمل دستبرداری کا عمل شامل ہے۔
بین الاقوامی سیکیورٹی فورس: غزہ میں امن و امان قائم رکھنے اور سیکیورٹی کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے ایک عبوری بین الاقوامی فورس (International Security Force) تعینات کی جائے گی۔
بین الاقوامی نگرانی: منصوبے کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے عالمی نگرانی کا مؤثر نظام قائم کیا جائے گا۔
تعمیرِ نو و بنیادی ڈھانچہ: تباہ حال غزہ کی بڑے پیمانے پر مجدد تعمیر اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے بین الاقوامی فنڈنگ کے ذریعے کام کا آغاز کیا جائے گا۔

بورڈ آف پیس کے حکام نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ 15 نکاتی روڈ میپ ایک آزاد، پائیدار اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب ایک انتہائی قابلِ عمل اور معتبر راستہ فراہم کرتا ہے۔

تاہم، حکام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس روڈ میپ کی کامیابی اور اس پر عملدرآمد تمام متعلقہ بین الاقوامی اور علاقائی فریقوں کے مکمل تعاون اور اتفاقِ رائے سے ہی مشروط ہوگا