لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارکرزاسپورٹس فینزکیلئےبڑی تبدیلی:یانکیز، نکس اوررینجرزکےمیچز اب’DAZN‘پردکھائے جائیں گے

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک : نیویارک کے کھیلوں کے شائقین کیلئے اسٹریمنگ کی دنیا میں ایک بار پھر بڑی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے۔ نیویارک کی اکثر و بیشتر مشہور اسپورٹس ٹیموں بشمول یانکیز (Yankees)، نکس (Knicks) اور رینجرز (Rangers) کی لائیو اسٹریمنگ رواں سال خزاں (Fall) سے ایک نئے پلیٹ فارم پر منتقل کی جا رہی ہے۔

ایم ایس جی نیٹ ورکس (MSG Networks) اور یس نیٹ ورک (YES Network) نے لندن سے تعلق رکھنے والی اسٹریمنگ سروس DAZN کے ساتھ شراکت داری کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت 2026-2027 کے سیزن سے ڈائریکٹ ٹو کنزیومر اسٹریمنگ کا ہوم اب DAZN ہوگا۔

اس نئے معاہدے کے بعد درج ذیل تمام ٹیموں کے میچز مائیگریشن کا عمل مکمل ہوتے ہی ‘گوتم اسپورٹس ایپ’ (Gotham Sports App) پر دستیاب نہیں رہیں گے:

نیویارک یانکیز (Yankees)
نیویارک نکس (Knicks)
نیویارک رینجرز (Rangers)
نیویارک آئی لینڈرز (Islanders)
بروکلین نیٹس (Nets)
نیو جرسی ڈیولز (Devils)
بفیلو سیبرز (Sabres)

بدھ کے روز جاری کیے گئے اس اعلان میں بتایا گیا ہے کہ صارفین بغیر کسی اضافی قیمت کے DAZN پر منتقل ہو سکیں گے، تاہم باضابطہ قیمتوں یا مکمل منتقلی کی حتمی تاریخ کی وضاحت فی الحال نہیں کی گئی ہے۔

فی الوقت اگر آپ کے پاس ٹی وی سبسکرپشن نہیں ہے تو ’گوتم اسپورٹس ایپ‘ کی ماہانہ سبسکرپشن 34.99 ڈالرز یا سالانہ 299.99 ڈالرز ہے۔

تاہم، وہ ٹی وی سبسکرائبرز جن کے پاس پہلے سے MSG اور YES نیٹ ورکس موجود ہیں، وہ کسی پریشانی کے بغیر DAZN پر میچز دیکھ سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں تمام نیٹ ورکس کی 24/7 لائیو فیڈز، ہائلائٹس، آن ڈیمانڈ مواد، اور خاص شوز تک رسائی حاصل ہوگی۔

اگر ’گوتم اسپورٹس ایپ‘ کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہو جاتا ہے، تو فال 2024 میں لانچ ہونے والی یہ ایپ این بی اے (NBA) اور این ایچ ایل (NHL) کے محض دو مکمل سیزنز ہی مکمل کر پائی ہے۔