لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

فیفاورلڈکپ2026 کےفائنل میں شکست کےبعد میسی کےمستقبل پرسوالیہ نشان:ریٹائرمنٹ کی خبریں گرم

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں ارجنٹینا کی اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد عالمی فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑی لیونل میسی (Lionel Messi) کے بین الاقوامی مستقبل کے بارے میں ایک بار پھر چیمگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔

39 سالہ کپتان میسی نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کھیل پیش کیا اور 8 گول اور 4 اسسٹ کے ساتھ ایونٹ کے دوسرے کامیاب ترین اسکورر رہے۔ تاہم، فائنل میں ناکامی کے بعد ان کی ممکنہ ریٹائرمنٹ کی اطلاعات زور پکڑ رہی ہیں۔

ارجنٹائن میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میسی آئندہ چند ماہ تک قومی ٹیم سے منسلک رہ سکتے ہیں تاکہ ٹیم کی قیادت اور ذمہ داریوں کو ارجنٹینا کی نئی نسل کے کھلاڑیوں میں منتقل کرنے کا عمل ہموار بنایا جا سکے۔انکا کا اگلا ورلڈ کپ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن (AFA) اپنے اس عظیم کپتان کی خدمات کے اعتراف میں ایک خاص اور پروقار الوداعی میچ منعقد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

میڈیا کے مطابق میسی اب نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔ ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن الوداعی میچ کی تیاری کر رہی ہے۔

“عمر کو میسی کے مستقبل اور قابلیت کا پیمانہ ہرگز نہیں بنانا چاہیے کیونکہ وہ آج بھی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ میں ان سے التجا کرتا ہوں کہ وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مؤخر کریں۔”

ارجنٹائن کے مڈفیلڈر لیاندرو پاریڈیس (Leandro Paredes) نے بھی امید ظاہر کی کہ میسی قومی ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ حتمی فیصلہ خود میسی ہی کا ہوگا۔