واشنگٹن: امریکہ کے معروف پریڈکشن مارکیٹ پلیٹ فارم Kalshi نے سٹریمنگ جائنٹ نیٹ فلکس (Netflix) کو قانونی کارروائی کا نوٹس (Cease-and-Desist) بھیجتے ہوئے اپنی ایک نئی آنے والی ڈاکومنٹری کا ٹریلر فوراً ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Kalshi کے ہیڈ آف لیٹیگیشن جولین ڈیڈاج (Jovalin Dedaj) کے مطابق نیٹ فلکس کی نئی ڈاکومنٹری “Instadocs: The Prediction Games” کے جاری کردہ ٹریلر میں جھوٹے اور گمراہ کن دلا ئل پیش کیے گئے ہیں۔
نیٹ فلکس نے حال ہی میں اس ڈاکومنٹری کا ٹریلر جاری کیا تھا جس میں دکھایا گیا ہے کہ لاس ویگاس (نیواڈا) کے ایک محل میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز ورلڈ کپ فائنل کے دوران Kalshi جیسے پلیٹ فارمز پر کھیل کے نتائج پر شرطیں لگا رہے ہیں۔ ٹریلر میں دکھائے گئے کلپس پر 19 جولائی 2026ء کی تاریخ درج ہے۔
ٹریلر کے ایک منظر میں ایک انفلوئنسر اپنے فون پر 5,000 ڈالر کی شرط کی رسید دکھاتے ہوئے دعویٰ کرتا ہے کہ اس نے اسپین کی جیت پر رقم لگائی ہے۔
ریاست نیواڈا (Nevada) نے 4 مئی سے ایک عدالتی حکم کے تحت Kalshi کو ریاست میں سپورٹس بیٹس (کھیلوں کی شرطوں) کی اجازت دینے سے روک رکھا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹریلر ایسا تاثر دیتا ہے جیسے نیواڈا میں ممنوعہ شرطیں لگائی جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں، ٹریلر میں دکھائی گئی رسید بھی جعلی، فوٹو شاپڈ یا AI سے تیار کردہ محسوس ہوتی ہے کیونکہ وہ ان کے اصلی یوزر انٹرفیس (UI) سے بالکل مختلف ہے۔
نیٹ فلکس کے ترجمان نے الژامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکومنٹری کا کوئی بھی فٹیج یا مواد جعلی نہیں۔ دکھایا گیا اسکرین شاٹ دراصل مئی 2025ء کا ہےجو عدالتی پابندی سے تقریباً ایک سال پہلے کا ہے۔
Kalshi کے مارکیٹنگ لیڈ برینڈن بیکہارٹ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ فلکس کو ایسی سنسنی خیز اور جھوٹی کہانیاں دکھانے سے گریز کرنا چاہیے تھا، تاہم متعدد بار درخواست کے باوجود نیٹ فلکس نے ٹریلر نہیں ہٹایا۔





