لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

امریکی قونصل جنرل کی پاکستانی نوجوانوں کیلئےاہم پیشرفت: یوتھ کونسل اور PUAN اراکین کیلئےخصوصی تقریب کا انعقاد

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین (Consul General Charles Goodman) نے کنسولیٹ جنرل یوتھ قونصل (CGYC) اور پاکستان یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک (PUAN) کے اراکین کے لیے ایک خصوصی تعارفی و رابطہ کاری (Mixer) تقریب کا انعقاد کیا، جس کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو ملک کے تجربہ کار کاروباری رہنماؤں سے جوڑنا ہے۔

تقریب کے دوران یوتھ کونسل کے اراکین کو سینئر بزنس لیڈرز کے ساتھ ڈائریکٹ گفتگو کا موقع ملا، جہاں انہوں نے اپنے نئے بزنس آئیڈیاز، درپیش چیلنجز اور ان کے عملی حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس پروگرام کے تحت اگلے 10 ماہ کے دوران، انڈرگریجویٹ طلباء کو امریکی کاروباری اصولوں (American Business Values) کے مطابق اور پاکستانی مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے رہنمائی (Mentorship)، کاروباری تربیت اور عملی مہارتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنے نظریات کو کامیاب کاروبار میں بدل سکیں۔

چارلس گڈمین کا کہنا تھا کہ ہر کاروباری سفر کی شروعات ایک خیال سے ہوتی ہے، اور ہمارا مقصد ان نویں افکار کو تجربہ کار رہنماؤں کے تعاون سے ایک مضبوط اور عملی شکل دینا ہے۔