FIFA World Cup 2026: Nora Fatehi Drops International Track Ahead of Tournament

اس گانے کو معروف میوزک پروڈیوسر سنجوئے اور فرانسیسی گلوکار ویجیڈریم کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے۔

Editor News

نیویارک: بالی ووڈ کی مشہور مراکشی نژاد اداکارہ، ڈانسر اور گلوکارہ نورا فتیحی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل میوزک پروجیکٹ کے تحت اپنا نیا انٹرنیشنل گانا ’’سیئر سیئر‘‘ (Sayer Sayer) ریلیز کر دیا ہے۔

یہ گانا فٹ بال ٹورنامنٹ کے آفیشل میوزک البم کا ایک اہم حصہ ہے، جس میں دنیا بھر کی مختلف ثقافتوں کو موسیقی کے ذریعے ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے عالمی فنکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس گانے کو معروف میوزک پروڈیوسر سنجوئے اور فرانسیسی گلوکار ویجیڈریم کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے۔ نورا فتیحی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ پروجیکٹ ان کے دل کے بہت قریب ہے کیونکہ یہ ان کی اپنی زندگی اور کثیر الثقافتی شناخت کی عکاسی کرتا ہے۔ وہ کینیڈا میں پیدا ہوئیں، مراکشی پس منظر رکھتی ہیں اور بھارت میں کام کرنے کی وجہ سے بھارتی ثقافت بھی ان کی زندگی کا لازمی حصہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ 2026 کی شاندار افتتاحی تقریب میں بھی اپنے فن کا جادو جگائیں گی۔ عالمی کپ کا یہ میلہ کل یعنی 12 جون 2026 کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے بی ایم او (BMO) فیلڈ میں سجنے جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ نورا فتیحی اس سے قبل قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں بھی پرفارم کر کے عالمی سطح پر داد وصول کر چکی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *