لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Houston Muslim Leaders Hold Emergency Security Meeting After San Diego Mosque Shooting

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

ہیوسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں، کیلیفورنیا کے اسلامک سینٹر آف سان ڈیاگو میں ہونے والے فائرنگ کے حالیہ المناک واقعے کے تناظر میں، ایک انتہائی اہم اور ہنگامی امن و سیکیورٹی اجلاس منعقد کیا گیا۔ ہیوسٹن کی سب سے بڑی مسلم نمائندہ تنظیم ‘اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن’ (ISGH) کے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اس اجلاس میں ہیوسٹن پولیس، سی آئی ڈی (CID) ڈیپارٹمنٹ اور تمام مسلم مکاتبِ فکر کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران اسسٹنٹ چیف یاسر بشیر کی سربراہی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلیجنس حکام نے مسلم کمیونٹی کو خطے میں سیکیورٹی، تیاریوں اور انٹیلیجنس بریفنگ کے حوالے سے تفصیلی گائیڈ لائنز فراہم کیں۔ اجلاس کی صدارت آئی ایس جی ایچ (ISGH) کے صدر عمران غازی نے کی، جبکہ نائب صدر محی الدین سید اور جنرل سیکریٹری محمد علی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اس اہم ترین بیٹھک میں پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے صدر سراج نرسی، افغان کمیونٹی کے رہنما نثار مہمند سمیت اہلچشيعہ، بوہرہ اور اسماعیلی برادریوں کے اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کر کے بین المسلمین اتحاد کی بہترین مثال قائم کی۔

کمیونٹی رہنماؤں نے اسلامو فوبیا (Islamophobia) کے بڑھتے ہوئے رجحان اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ شرکاء نے زور دیا کہ اس نازک وقت میں تمام برادریوں کے درمیان یکجہتی، چوکسی، بین المذاہب ہم آہنگی اور مشترکہ حکمتِ عملی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ ہیوسٹن پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ مساجد اور اسلامی مراکز کے ارد گرد پیٹرولنگ اور انٹیلیجنس نگرانی کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔