نیویارک: نیویارک سٹی میں درمیانی اور کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے سستی ترین رہائش حاصل کرنے کا سنہری موقع سامنے آ گیا ہے۔
شہر کے مشہور ‘مچل-لاؤما’ (Mitchell-Lama) پروگرام کے تحت مختلف بوروز میں ایسے اپارٹمنٹس کی خریداری کے لیے ویٹنگ لسٹ کھول دی گئی ہے جن کی قیمت 20,000 ڈالر سے بھی کم ہے۔ یہ اسکیم معتدل آمدنی والے خاندانوں کو کوآپریٹو ہاؤسنگ فراہم کرتی ہے۔
شہر کے مختلف حصوں میں دستیاب اپارٹمنٹس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
1۔ نیگل ہاؤس (مینہیٹن – Manhattan)
پتہ: 240 Nagle Avenue, Manhattan, 10034
سٹوڈیو اپارٹمنٹس: قیمت 14,825 سے 17,705 ڈالر (1 سے 2 افراد کے لیے)، ماہانہ مینٹیننس فیس 540 سے 561 ڈالر۔
ٹو-بیڈ روم اپارٹمنٹس: قیمت 1,560 سے 2,160 ڈالر (2 سے 5 افراد کے لیے جن کی سالانہ آمدنی 21,879 سے 31,235 ڈالر ہو)، ماہانہ فیس تقریباً 1,083 ڈالر۔
2۔ ووڈ لان ہاؤسز (برونکس – Bronx)
پتہ: 4260 Katonah Avenue, Bronx, 10470
ون-بیڈ روم اپارٹمنٹس: قیمت 20,110 ڈالر (1 سے 2 افراد کے لیے جن کی سالانہ آمدنی 33,128 سے 97,350 ڈالر ہو)، ماہانہ مینٹیننس فیس 828 سے 852 ڈالر۔
3۔ روچڈیل ویلیج (کوئینز – Queens)
پتہ: 169-65 137th Avenue, Jamaica, Queens, 11434
سٹوڈیو اپارٹمنٹس: قیمت صرف 10,800 ڈالر (سالانہ آمدنی حد 98,404 ڈالر)، ماہانہ چارجز 941 سے 1,120 ڈالر۔
ون-بیڈ روم اپارٹمنٹس: قیمت 10,800 سے 14,400 ڈالر (سالانہ آمدنی حد 120,936 ڈالر)، ماہانہ چارجز 941 سے 1,426… ڈالر۔
4۔ مے فلاور ٹیرس (برونکس – Bronx)
پتہ: 1720 Mayflower Avenue, Bronx, 10461
سٹوڈیو اپارٹمنٹس: قیمت 11,000 ڈالر (آمدنی حد 108,700 ڈالر)، ماہانہ چارج 690 ڈالر۔
ون-بیڈ روم اپارٹمنٹس: قیمت 13,000 سے 17,600 ڈالر، ماہانہ چارجز 789 سے 943 ڈالر۔
5۔ گورمین اپارٹمنٹس (بروکلین – Brooklyn)
پتہ: 1381A Linden Boulevard, Brooklyn, 11212
سٹوڈیو اپارٹمنٹس: قیمت 11,354 سے 12,445 ڈالر (آمدنی حد 54,257 سے 78,609 ڈالر)، ماہانہ چارجز 733 سے 780 ڈالر۔
درخواست دینے کا طریقہ:
خواہشمند افراد مچل-لاؤما کی ویب سائٹ پر آن لائن اکاؤنٹ https://my.ny.gov/LoginV4/login.xhtml بنا کر درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مذکورہ بالا عمارتوں کے فراہم کردہ فون نمبرز یا ای میلز پر رابطہ کر کے کاغذی فارم (Paper Application) بھی منگوایا جا سکتا ہے۔
