Pakistan, US Agree to Boost Security and Counterterrorism Cooperation

محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان براہ راست پروازیں جلد شروع ہوں گی،

Editor News

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور پال کپور نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور مشرق وسطیٰ کے بحران سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے روابط باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ انہوں نے ریگو ڈک منصوبے پر کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی بھی کروائی۔

محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان براہ راست پروازیں جلد شروع ہوں گی، جس سے عوامی اور تجارتی روابط کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ کے تنازع کے پرامن اور پائیدار حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

امریکی نائب وزیر خارجہ پال کپور نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور واشنگٹن کی جانب سے دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی شریک تھے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *