ٹیکساس(ویب ڈیسک): الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی ‘ٹیسلا’ نے اپنے جدید ‘سائبر ٹرک’ سمیت مختلف ماڈلز کی لاکھوں گاڑیوں کو فنی خرابیوں کی وجہ سے واپس طلب (Recall) کر لیا ہے۔
ٹیسلا کے مطابق 2024 سے 2026 کے درمیان تیار ہونے والے 173 سائبر ٹرکس، جن میں 18 انچ کے اسٹیل وہیل لگے ہیں، ان کے ‘روٹر’ (Rotor) میں کریک پڑنے کا خدشہ ہے۔ نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن (NHTSA) کی رپورٹ کے مطابق، کچی سڑکوں اور موڑ کاٹتے وقت وہیل اسٹڈ (Wheel Stud) ٹوٹ کر پہیے سے الگ ہو سکتا ہے، جس سے حادثے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ٹیسلا ان گاڑیوں کے اگلے اور پچھلے بریک روٹرز، ہب اور نٹس کو مفت تبدیل کرے گی۔
اس کے علاوہ، ٹیسلا نے اپنے ماڈل Y، ماڈل S، ماڈل X اور ماڈل 3 کی 2 لاکھ سے زائد گاڑیاں بھی واپس طلب کی ہیں۔ ان گاڑیوں میں ایک سافٹ ویئر کی خرابی پائی گئی ہے جس کی وجہ سے ‘ریئر ویو کیمرہ’ کچھ دیر کے لیے کام کرنا چھوڑ دیتا ہے، جو ڈرائیور کی بصارت کو متاثر کر سکتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ تاحال ان نقائص کی وجہ سے کسی حادثے یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ متاثرہ مالکان ٹیسلا کی کسٹمر سروس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔





