لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

US Warns China of Visa Ban Over Failure to Repatriate Illegal Migrants

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن / بیجنگ: ٹرمپ انتظامیہ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر بیجنگ نے امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم اپنے شہریوں کی واپسی (Repatriation) کے عمل میں تعاون نہ بڑھایا تو اسے سخت سفری پابندیوں اور ویزا بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ دھمکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 14 اور 15 مئی کو ہونے والے دورہِ بیجنگ سے چند روز قبل سامنے آئی ہے۔ توقع ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقاتوں کے دوران اس حساس معاملے کو اٹھائیں گے۔ نومبر میں ہونے والے مڈ ٹرم انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ اس مسئلے پر پیشرفت کو اپنی انتخابی مہم کے ایک اہم ستون کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔

ایک سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق، چین نے حالیہ مہینوں میں اپنے شہریوں کو واپس لینے کے عمل کو سست کر دیا ہے۔ اگرچہ 2025 کے آغاز میں چین نے تقریباً 3,000 تارکینِ وطن کو واپس قبول کیا تھا، لیکن گزشتہ چھ ماہ سے یہ تعاون نہ ہونے کے برابر ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین اپنے شہریوں کو واپس نہ لے کر بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

امریکہ میں اس وقت 100,000 سے زائد غیر قانونی چینی شہری موجود ہیں، جن میں سے 30,000 کو ملک بدری کے حتمی احکامات جاری ہو چکے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق اگر چین نے رویہ نہ بدلا تو ان کےخلاف جو اقدامات کیے جا سکتے ہیں ان میں

ویزا درخواستوں کے لیے نقدی ضمانت (Cash Bonds) میں اضافہ۔
چینی شہریوں کے لیے ویزا کے اجرا میں کمی یا مکمل پابندی۔
سرحدوں پر چینی شہریوں کا داخلہ روکنا شامل ہیں

بیجنگ کا موقف ہے کہ شہریت کی تصدیق ایک پیچیدہ عمل ہے جس میں وقت لگتا ہے، تاہم واشنگٹن اسے ایک سیاسی حربہ قرار دے رہا ہے۔