لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

International Firefighters’ Day Honors Brave Heroes Saving Lives Worldwide

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک(ویب ڈیسک): آج دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ان بہادر محافظوں کی شجاعت اور قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے جو آگ کے شعلوں اور خطرناک ہنگامی حالات میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کی زندگی اور مال کو بچاتے ہیں۔

اس دن کا آغاز 1999 میں آسٹریلیا کے ایک افسوسناک واقعے کے بعد ہوا جہاں بش فائر (جنگل کی آگ) پر قابو پاتے ہوئے پانچ فائر فائٹرز شہید ہو گئے تھے۔ پاکستان میں، خاص طور پر پنجاب میں 2004 میں ریسکیو 1122 کے قیام اور 2007 میں فائر ریسکیو سروس کے آغاز نے اس شعبے میں بڑی تبدیلی لائی۔

آج کا دن جہاں ان کی بہادری کو سراہنے کا ہے، وہیں یہ حکومتوں کو ان ہیروز کے مسائل حل کرنے اور انہیں بہتر وسائل فراہم کرنے کی یاد دہانی بھی کراتا ہے۔