لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Ambassador Rizwan Saeed Sheikh Meets House Foreign Affairs Chair Brian Mast

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن(ویب ڈیسک): امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے عالمی و علاقائی تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مذاکرات اور مثبت بات چیت کے ذریعے امن کے فروغ پر یقین رکھتا ہے۔

سفیر رضوان سعید شیخ نے یہ ریمارکس امریکی ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین برائن ماسٹ سے ملاقات کے دوران دیے۔ ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے پاک-امریکہ تاریخی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا۔ سفیر رضوان سعید شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات خطے میں استحکام اور ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔