New York Boosts Green Infrastructure in Public Housing for 2026

میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ پبلک ہاؤسنگ میں سرمایہ کاری کا مطلب کم بل، صاف ہوا اور صحت مند کمیونٹیز ہیں۔

Atif Khan

نیویارک: میئر زوہران ممدانی نے ‘نائیچا’ (NYCHA) کے لیے 2026 کے پائیدار ایجنڈے کا افتتاح کر دیا ہے، جس کا مقصد عوامی ہاؤسنگ کو ماحول دوست بنانا اور بجلی کے بلوں میں کمی لانا ہے۔

20 ہزار NYCHA اپارٹمنٹس کو قدیم فاسل فیول سسٹم سے نکال کر جدید اور صاف ستھرے ہیٹنگ اور کولنگ سسٹمز (Heat Pumps) پر منتقل کیا جائے گا۔

10 ہزار اپارٹمنٹس میں گیس کے بجائے جدید ‘انڈکشن چولہے’ نصب کیے جائیں گے۔

نائیچاNYCHA کی پارکنگ لاٹس میں 150 نئے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائیں گے۔

شہر میں سولر ٹیکس میں رعایت کے پروگرام کو دگنا کیا جا رہا ہے، جس سے 2026 تک 4 ہزار سے زائد نئے صارفین مستفید ہوں گے۔

میئر نے انکشاف کیا کہ بڑے مالکان کے لیے کاربن اخراج کم کرنے کے قانون (Local Law 97) پر 93 فیصد عمارتوں نے عمل درآمد شروع کر دیا ہے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ پبلک ہاؤسنگ میں سرمایہ کاری کا مطلب کم بل، صاف ہوا اور صحت مند کمیونٹیز ہیں۔

یہ ایجنڈا ثابت کرتا ہے کہ نیویارک سٹی موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں غریب اور محنت کش طبقے کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *